Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1067 (مشکوۃ المصابیح)

[1067] إسنادہ صحیح، رواہ أحمد (5/ 196 ح 22053) و أبو داود (547) والنسائي (2/ 106 ح 848) [و صححہ ابن خزیمۃ (1486) وابن حبان (425) والحاکم (1/ 246) ووافقہ الذہبي۔ ]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَا مِنْ ثَلَاثَةٍ فِي قَرْيَةٍ وَلَا بَدْوٍ لَا تُقَامُ فِيہِمُ الصَّلَاةُ إِلَّا قَدِ اسْتَحْوَذَ عَلَيْہِمُ الشَّيْطَانُ فَعَلَيْكَ بِالْجَمَاعَةِ فَإِنَّمَا يَأْكُلُ الذِّئْبُ الْقَاصِيَةَ)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ

ابودرداء ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جس بستی اور جنگل میں تین آدمی ہوں اور وہاں با جماعت نماز کا اہتمام نہ ہو تو پھر (سمجھو کہ) ان پر شیطان غالب آ چکا ہے،تم جماعت کے ساتھ لگے رہو،بھیڑیا الگ اور دور رہنے والی بکری کو کھا جاتا ہے۔‘‘ صحیح،رواہ احمد و ابوداؤد و النسائی۔