Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1077 (مشکوۃ المصابیح)

[1077] صحیح، رواہ الدارقطني (1/ 420 ح 1542) [و أبو داود (551 وسندہ ضعیف) وابن ماجہ (793) من طریقین۔ ]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ فَلَمْ يُجِبْہُ فَلَا صَلَاةَ لَہُ إِلَّا مِنْ عُذْرٍ)) . رَوَاہُ الدَّارَقُطْنِيّ

ابن عباسؓ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص اذان سن کر بلا عذر مسجد میں نہ آئے تو اس کی (مسجد کے علاوہ پڑھی ہوئی) نماز درست نہیں۔‘‘ صحیح،رواہ الدار قطنی۔