Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1082 (مشکوۃ المصابیح)
[1082] رواہ مسلم (140/ 442)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ بِلَالِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا تَمْنَعُوا النِّسَاءَ حُظُوظَہُنَّ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِذَا اسْتَأْذَنَّكُمْ)) . فَقَالَ بِلَالٌ: وَاللہِ لَنَمْنَعُہُنَّ. فَقَالَ لَہُ عَبْدُ اللہِ: أَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَتقول أَنْت لنمنعہن
بلال بن عبداللہ بن عمر ؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب خواتین تم سے (مسجد جانے کی) اجازت طلب کریں تو تم انہیں مسجد کے ثواب سے محروم نہ رکھو (یہ سن کر) بلال ؒ نے کہا: اللہ کی قسم! ہم انہیں ضرور روکیں گے،تو عبداللہ ؓ نے انہیں فرمایا: میں کہتا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،اور تم کہتے ہو،ہم انہیں روکیں گے۔رواہ مسلم۔