Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1084 (مشکوۃ المصابیح)
[1084] سندہ ضعیف، رواہ أحمد (36/2 ح 4933) ٭ ابن أبي نجیح مدلس و عنعن۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: ((لَا يَمْنَعَنَّ رَجُلٌ أَہْلَہُ أَنْ يَأْتُوا الْمَسَاجِدَ)) . فَقَالَ ابْنٌ لِعَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ: فَإِنَّا نَمْنَعُہُنَّ. فَقَالَ عَبْدُ اللہِ: أُحَدِّثُكَ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَتَقُولُ ہَذَا؟ قَالَ: فَمَا كَلَّمَہُ عَبْدُ اللہِ حَتَّی مَاتَ. رَوَاہُ أَحْمد
مجاہد ؒ عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کوئی شخص اپنے اہل خانہ کو مسجد جانے سے نہ روکے۔‘‘ (یہ سن کر) عبداللہ بن عمر ؓ کے ایک بیٹے نے کہا: ہم انہیں ضرور روکیں گے۔اس پر عبداللہ ؓ نے فرمایا: میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث بیان کرتا ہوں،اور تم یہ کہہ رہے ہو،راوی بیان کرتے ہیں: عبداللہ ؓ نے زندگی بھر اس سے کلام نہیں کیا۔ضعیف۔