Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1085 (مشکوۃ المصابیح)
[1085] رواہ مسلم (128 / 436)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُسَوِّي صُفُوفَنَا حَتَّی كَأَنَّمَا يُسَوِّي بِہَا الْقِدَاحَ حَتَّی رَأَی أَنَّا قَدْ عَقَلْنَا عَنْہُ ثُمَّ خَرَجَ يَوْمًا فَقَامَ حَتَّی كَادَ أَنْ يُكَبِّرَ فَرَأَی رَجُلًا بَادِيًا صَدْرُہُ مِنَ الصَّفِّ فَقَالَ: ((عِبَادَ اللہِ لَتُسَوُّنَّ صُفُوفَكُمْ أَوْ لَيُخَالِفَنَّ اللہُ بَيْنَ وُجُوہِكُمْ)) . رَوَاہُ مُسلم
نعمان بن بشیر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری صفوں کو ایسا برابر کیا کرتے تھے گویا ان کے ساتھ تیروں کو برابر کرتے ہوں،حتیٰ کہ آپ نے سمجھ لیا کہ ہم آپ سے سیکھ چکے ہیں۔پھر ایک روز آپ تشریف لائے تو کھڑے ہو گئے،قریب تھا کہ آپ تکبیر کہتے کہ آپ نے ایک آدمی کو دیکھا،اس کا سینہ صف سے باہر نکلا ہوا ہے،تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ کے بندو! صفیں برابر کیا کرو،ورنہ اللہ تمہارے اندر اختلاف پیدا فرما دے گا۔‘‘ رواہ مسلم۔