Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1086 (مشکوۃ المصابیح)

[1086] رواہ البخاري (719) ہ أتموا الصفوف، رواہ مسلم(434، ترقیم دارالسلام: 976) واللفظ لہ و رواہ البخاري (718) بلفظ: ’’أقیموا الصفوف‘‘۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أنس قَالَ: أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ بِوَجْہِہِ فَقَالَ: ((أَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ وَتَرَاصُّوا فَإِنِّي أَرَاكُمْ مِنْ وَرَاءِ ظَہْرِي)) . رَوَاہُ الْبُخَارِيُّ. وَفِي الْمُتَّفَقِ عَلَيْہِ قَالَ: ((أَتِمُّوا الصُّفُوف فَإِنِّي أَرَاكُم من وَرَاء ظَہْري))

انس ؓ بیان کرتے ہیں،نماز کے لیے اقامت کہہ دی گئی تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنا چہرہ مبارک ہماری طرف کرتے ہوئے فرمایا:’’صفیں درست رکھو اور باہم مل کر کھڑے ہوا کرو،کیونکہ میں تمہیں اپنی پشت کے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں۔‘‘ بخاری۔صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی روایت میں ہے: آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’صفیں مکمل کرو کیونکہ میں تمہیں اپنی پشت کے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں۔‘‘ رواہ البخاری و مسلم۔