Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1087 (مشکوۃ المصابیح)

[1087] متفق علیہ، رواہ البخاري (723) و مسلم (124/ 433)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((سَوُّوا صُفُوفَكُمْ فَإِنَّ تَسْوِيَةَ الصُّفُوفِ من إِقَامَة الصَّلَاة)) . إِلَّا أَنَّ عِنْدَ مُسْلِمٍ: ((مِنْ تَمَامِ الصَّلَاةِ))

انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اپنی صفیں برابر کرو،بے شک صفوں کا برابر کرنا نماز قائم کرنے سے ہے۔‘‘ بخاری،مسلم۔البتہ صحیح مسلم میں:’’نماز مکمل کرنے سے ہے۔‘‘ کے الفاظ ہیں۔متفق علیہ۔