Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1088 (مشکوۃ المصابیح)

[1088] رواہ مسلم (122 / 432)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَمْسَحُ مَنَاكِبَنَا فِي الصَّلَاةِ وَيَقُولُ: ((اسْتَوُوا وَلَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبكُمْ ليليني مِنْكُم أولُوا الْأَحْلَامِ وَالنُّہَی ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ)) . قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ: فَأَنْتُمُ الْيَوْمَ أَشَدُّ اخْتِلَافا. رَوَاہُ مُسلم

ابومسعود انصاری ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز میں اپنے ہاتھ ہمارے کندھوں پر رکھتے اور فرماتے:’’برابر ہو جاؤ،اختلاف نہ کرو ورنہ تمہارے دل مختلف ہو جائیں گے،اور تم میں سے صاحب عقل و دانش حضرات میرے قریب کھڑے ہوا کریں،پھر جو ان کے قریب ہیں پھر جو ان کے قریب ہیں۔‘‘ اور ابومسعود ؓ نے فرمایا: اور تم آج سخت اختلاف کا شکار ہو۔رواہ مسلم۔