Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1090 (مشکوۃ المصابیح)
[1090] رواہ مسلم (130/ 438)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: رَأَی رَسُولَ اللہِ ﷺ فِي أَصْحَابِہِ تَأَخُّرًا فَقَالَ لَہُمْ: ((تَقَدَّمُوا وَأْتَمُّوا بِي وَلْيَأْتَمَّ بِكُمْ مَنْ بَعْدَكُمْ لَا يَزَالُ قَوْمٌ يَتَأَخَّرُونَ حَتَّی يؤخرہم اللہ)) . رَوَاہُ مُسلم
ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے صحابہ کا (پہلی صف سے) پیچھے ہٹنا ملاحظہ فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا:’’آگے بڑھو،میری اقتدا کرو اور تمہارے بعد والے تمہاری اقتدا کریں،لوگ پیچھے ہٹتے رہیں گے حتیٰ کہ اللہ انہیں (اپنی رحمت میں) پیچھے کر دے گا۔‘‘ رواہ مسلم۔