Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1091 (مشکوۃ المصابیح)
[1091] رواہ مسلم (119/ 430)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَرَآنَا حلقا فَقَالَ: ((مَالِي أَرَاكُمْ عِزِينَ؟)) ثُمَّ خَرَجَ عَلَيْنَا فَقَالَ: ((أَلَا تَصُفُّونَ كَمَا تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ رَبِّہَا؟)) فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللہِ وَكَيْفَ تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ رَبِّہَا؟ قَالَ: ((يُتِمُّونَ الصُّفُوفَ الْأُولَی وَيَتَرَاصُّونَ فِي الصَّفّ)) . رَوَاہُ مُسلم
جابر بن سمرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو آپ نے ہمیں مختلف حلقوں میں دیکھ کر فرمایا:’’کیا وجہ ہے میں تمہیں متفرق دیکھ رہا ہوں؟‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو فرمایا:’’تم ویسے صفیں کیوں نہیں بناتے جس طرح فرشتے اپنے رب کے ہاں صفیں بناتے ہیں؟‘‘ ہم نے عرض کیا،فرشتے اپنے رب کے ہاں کیسے صفیں بناتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’وہ پہلی صفیں مکمل کرتے ہیں اور صف میں باہم مل کر کھڑے ہوتے ہیں۔‘‘ رواہ مسلم۔