Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1093 (مشکوۃ المصابیح)

[1093] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (667)[والنسائي (2/ 92 ح 816) و صححہ ابن خزیمۃ (1545) و ابن حبان (387، 391)]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((رُصُّوا صُفُوفَكُمْ وَقَارِبُوا بَيْنَہَا وَحَاذُوا بِالْأَعْنَاقِ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ إِنِّي لَأَرَی الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ مِنْ خَلَلِ الصَّفِّ كَأَنَّہَا الْحَذَفُ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اپنی صفوں کو خوب ملاؤ اور انہیں باہم قریب بناؤ،گردنوں کو برابر و مقابل رکھو،اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے؟ میں شیطان کو دیکھتا ہوں کہ وہ بکری کے بچے کی طرح صفوں کے شگاف میں داخل ہو جاتا ہے۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد و النسائی۔