Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1106 (مشکوۃ المصابیح)

[1106] متفق علیہ، رواہ البخاري (699) و مسلم (181/ 763)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بِتُّ فِي بَيت خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَقَامَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُصَلِّي فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِہِ فَأَخَذَ بِيَدِي مِنْ وَرَاءِ ظَہْرِہِ فَعَدَلَنِي كَذَلِكَ مِنْ وَرَاءِ ظَہرہ إِلَی الشق الْأَيْمن

عبداللہ بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے اپنی خالہ میمونہ ؓ کے گھر رات بسر کی،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے تو میں بھی ان کے بائیں جانب کھڑا ہو گیا،تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی پشت کے پیچھے سے مجھے بازو سے پکڑ کر اسی طرح اپنی پشت کے پیچھے سے مجھے اپنی دائیں جانب کھڑا کر لیا۔متفق علیہ۔