Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1115 (مشکوۃ المصابیح)
[1115] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (677) [و حسنہ ابن الملقن في تحفۃ المحتاج (548)]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكُمْ بِصَلَاةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ؟ قَالَ: أَقَامَ الصَّلَاةَ وَصَفَّ الرِّجَالَ وَصَفَّ خَلْفَہُمُ الْغِلْمَانَ ثُمَّ صَلَّی بِہِمْ فَذَكَرَ صَلَاتَہُ ثُمَّ قَالَ: ((ہَكَذَا صَلَاة)) قَالَ عبد العلی: لَا أَحْسَبُہُ إِلَّا قَالَ: أُمَّتِي . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
ابومالک اشعری ؓ بیان کرتے ہیں،کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے متعلق نہ بتاؤں؟ آپ نے نماز کے لیے اقامت کہی،اور مردوں نے صف بنائی،اور ان کے پیچھے بچوں نے صف بنائی پھر آپ نے انہیں نماز پڑھائی،اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا: اس طرح نماز ہے،عبدالاعلیٰ نے کہا: میرا خیال ہے کہ آپ نے فرمایا:’’میری امت کی نماز اس طرح ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔