Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1122 (مشکوۃ المصابیح)
[1122] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (360)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ثَلَاثَةٌ لَا تُجَاوِزُ صَلَاتُہُمْ آذَانَہُمْ: الْعَبْدُ الْآبِقُ حَتَّی يَرْجِعَ وَامْرَأَةٌ بَاتَتْ وَزَوْجُہَا عَلَيْہَا سَاخِطٌ وَإِمَامُ قَوْمٍ وَہُمْ لَہُ كَارِہُونَ . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ
ابوامامہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تین قسم کے لوگوں کی نماز ان کے کانوں سے آگے نہیں جاتی،مفرور غلام حتیٰ کہ وہ واپس آ جائے،وہ عورت جو اس حال میں رات بسر کرے کہ اس کا خاوند اس پر ناراض ہو،اور لوگوں کا امام جبکہ وہ اسے نا پسند کرتے ہوں۔‘‘ ترمذی اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔