Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1131 (مشکوۃ المصابیح)

[1131] متفق علیہ، رواہ البخاري (703) و مسلم (183/ 467)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: ((إِذا صلی أحدكُم النَّاس فَلْيُخَفِّفْ فَإِنَّ فِيہِمُ السَّقِيمَ وَالضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ. وَإِذَا صَلَّی أَحَدُكُمْ لِنَفْسِہِ فَلْيُطَوِّلْ مَا شَاءَ))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی لوگوں کو نماز پڑھائے تو وہ تخفیف کرے،کیونکہ ان میں بیمار،ضعیف اور بوڑھے ہوتے ہیں،اور جب تم میں سے کوئی شخص اکیلا نماز پڑھے تو پھر جس قدر چاہے لمبی پڑھے۔‘‘ متفق علیہ۔