Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1145 (مشکوۃ المصابیح)
[1145] حسن، رواہ أبو داود (564) والنسائي (2/ 111 ح 856) [و صححہ الحاکم (1/ 208، 209) ووافقہ الذہبي ولہ شاھد۔ ]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ وُضُوءَہُ ثُمَّ رَاحَ فَوَجَدَ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا أَعْطَاہُ اللہُ مِثْلَ أَجْرِ مَنْ صَلَّاہَا وَحَضَرَہَا لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ م أُجُورہم شَيْئا)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص اچھی طرح وضو کر کے نماز کے لیے جائے لیکن وہ لوگوں کو پائے کہ وہ نماز پڑھ چکے ہوں تو اللہ اسے با جماعت نماز پڑھنے والوں کی مثل اجر عطا فرما دیتا ہے،اور اس سے ان کے اجر میں بھی کوئی کمی واقع نہیں ہو گی۔‘‘ حسن،رواہ ابوداؤد و النسائی۔