Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1159 (مشکوۃ المصابیح)
[1159] صحیح، رواہ الترمذي (415 وقال: حسن صحیح۔) و مسلم (103/ 728) ٭ مؤمل بن إسماعیل: حسن الحدیث کما حققتہ في جزء خاص و لم یثبت فیہ الجرح المنسوب إلی البخاري والحمد للّٰہ۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن أُمِّ حَبِيبَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَنْ صَلَّی فِي يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً بُنِيَ لَہُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ: أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَہَا وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمغرب وَرَكْعَتَيْنِ بعد الْعشَاء وَرَكْعَتَيْنِ قبل صَلَاة الْفَجْرِ . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ أَنَّہَا قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يُصَلِّي لِلَّہِ كُلَّ يَوْمٍ ثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً تَطَوُّعًا غَيْرَ فَرِيضَةٍ إِلَّا بَنَی اللہُ لَہُ بَيْتًا فِي لاجنة أَوْ إِلَّا بُنِيَ لَہُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ))
ام حبیبہؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص دن اور رات میں (فرض نماز کے علاوہ) بارہ رکعتیں پڑھتا ہے تو اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیا جاتا ہے: ظہر سے پہلے چار اور اس کے بعد دو رکعتیں،مغرب کے بعد دو رکعت،عشاء کے بعد دو اور نماز فجر سے پہلے دو رکعتیں۔‘‘ ترمذی اور مسلم کی روایت میں ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جو مسلمان آدمی ہر روز فرائض کے علاوہ اللہ کی رضا کی خاطر بارہ رکعتیں نفل ادا کرتا ہے تو اللہ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیتا ہے،یا اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیا جاتا ہے۔‘‘ صحیح،رواہ مسلم و الترمذی۔