Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1160 (مشکوۃ المصابیح)

[1160] متفق علیہ، رواہ البخاري (1180، 1181) و مسلم (104 / 729)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّہْرِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَہَا وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فِي بَيْتِہِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَاءِ فِي بَيْتِہِ قَالَ: وَحَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ حِينَ يَطْلُعُ الْفَجْرُ

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ظہر سے پہلے دو رکعتیں پڑھیں اور اس کے بعد،مغرب کے بعد دو رکعتیں آپ کے گھر پڑھیں اور دو رکعتیں عشاء کے بعد آپ کے گھر میں پڑھیں،اور انہوں نے بیان کیا،حفصہ ؓ (جو کہ آپ کی بہن تھیں) نے مجھے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فجر طلوع ہو جانے پر ہلکی سی دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔متفق علیہ۔