Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1167 (مشکوۃ المصابیح)

[1167] صحیح، رواہ أحمد (6/ 326 ح 27308) والترمذي (427 وقال: حسن غریب۔) و أبو داود (1269) والنسائي (3/ 265 ح 1815) و ابن ماجہ (1160)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((مَنْ حَافَظَ عَلَی أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الظُّہْرِ وَأَرْبَعٍ بَعْدَہَا حَرَّمَہُ اللہُ عَلَی النَّارِ)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَہ

ام حبیبہ ؓ بیان کرتی ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جو شخص ظہر سے پہلے چار رکعتوں اور اس کے بعد چار رکعتوں پر دوام اختیار کرتا ہے تو اللہ اسے جہنم پر حرام قرار دے دیتا ہے۔‘‘ صحیح،رواہ احمد و الترمذی و النسائی و ابن ماجہ۔