Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1169 (مشکوۃ المصابیح)
[1169] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (478 وقال: حسن غریب۔) [و النسائي فی الکبری: 331]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم يُصَلِّي أَرْبَعًا بَعْدَ أَنْ تَزُولَ الشَّمْسُ قَبْلَ الظُّہْرِ وَقَالَ: ((إِنَّہَا سَاعَةٌ تُفْتَحُ فِيہَا أَبْوَابُ السَّمَاءِ فَأُحِبُّ أَنْ يَصْعَدَ لِي فِيہَا عَمَلٌ صَالِحٌ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
عبداللہ بن سائب ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زوال آفتاب کے بعد نماز ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے،اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’یہ وہ گھڑی ہے جب آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں،لہذا میں پسند کرتا ہوں کہ اس وقت میرا کوئی عمل صالح اوپر جائے۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی۔