Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1173 (مشکوۃ المصابیح)

[1173] إسنادہ ضعیف جدًا، رواہ الترمذي (435) [و ابن ماجہ (1167، 1374) و عمر بن أبي خثعم: منکر الحدیث]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ صَلَّی بَعْدَ الْمَغْرِبِ سِتَّ رَكَعَاتٍ لَمْ يَتَكَلَّمْ فِيمَا بَيْنَہُنَّ بِسُوءٍ عُدِلْنَ لَہُ بِعِبَادَةِ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ سَنَةً)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عمر بن أَبِي خَثْعَمٍ وَسَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ يَقُولُ: ہُوَ مُنكر الحَدِيث وَضَعفہ جدا

ابوہریرہؓ بیان کرتے تھے،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص مغرب کے بعد چھ رکعتیں پڑھے اور وہ ان کے درمیان کوئی بری بات نہ کرے تو اس کے لیے بارہ سال کی عبادت کے برابر ثواب لکھ دیا جاتا ہے۔‘‘ ترمذی،انہوں نے کہا: یہ حدیث غریب ہے،ہم اسے صرف عمر بن ابی خثعم سے مروی حدیث کے حوالے سے جانتے ہیں جبکہ میں نے محمد بن اسماعیل (امام بخاری ؒ) کو فرماتے ہوئے سنا: وہ منکر حدیث ہے،اور انہوں نے اسے بہت زیادہ ضعیف قرار دیا ہے۔ضعیف۔