Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1184 (مشکوۃ المصابیح)
[1184] إسنادہ ضعیف، رواہ رزین (لم أجدہ) وانظر الترغیب والترہیب للمنذري (1/ 405) [و قیام اللیل للمروزي ص69] ٭ السند منقطع۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ مَكْحُولٍ يَبْلُغُ بِہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((مَنْ صَلَّی بَعْدَ الْمَغْرِبِ قَبْلَ أَنْ يَتَكَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ وَفِي رِوَايَةٍ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ رُفِعَتْ صَلَاتُہُ فِي عِلِّيِّينَ)) . مُرْسلا
مکحول ؒ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص مغرب کے بعد کلام کرنے سے پہلے دو رکعتیں پڑھتا ہے۔‘‘ اور ایک دوسری روایت میں ہے:’’چار رکعتیں پڑھتا ہے،تو اس کی نماز علیین میں بلند کی جاتی ہے۔‘‘ یہ روایت مرسل ہے۔ضعیف۔