Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1197 (مشکوۃ المصابیح)

[1197] رواہ مسلم (195/ 765) و مالک فی الموطأ (1/ 122 ح 265) و أبو داود (1366) و ذکرہ ابن الأثیر في جامع الأصول (52/7 ح 4192)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن زيد بن خَالِد الْجُہَنِيّ أَنَّہُ قَالَ: لَأَرْمُقَنَّ صَلَاةَ رَسُولِ اللہِ ﷺ اللَّيْلَةَ فَصَلَّی رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ثُمَّ صَلَّی رَكْعَتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ ثُمَّ صَلَّی رَكْعَتَيْنِ وَہُمَا دُونَ اللَّتَيْنِ قَبْلَہُمَا ثُمَّ صَلَّی رَكْعَتَيْنِ وَہُمَا دُونَ اللَّتَيْنِ قَبْلَہُمَا ثُمَّ صَلَّی رَكْعَتَيْنِ وَہُمَا دُونَ اللَّتَيْنِ قَبْلَہُمَا [ثُمَّ صَلَّی رَكْعَتَيْنِ وَہُمَا دُونَ اللَّتَيْنِ قَبْلَہُمَا] ثُمَّ أَوْتَرَ فَذَلِكَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً. رَوَاہُ مُسْلِمٌ قَوْلہ: ثمَّ صلی رَكْعَتَيْنِ وہما دون اللَّتَيْنِ قَبْلَہُمَا أَرْبَعَ مَرَّاتٍ ہَكَذَا فِي صَحِيحِ مُسْلِمٍ وأفرادہ من كتاب الْحميدِي وموطأ مَالك وَسنَن أبي دَاوُد وجامع الْأُصُول

زید بن خالد جہنی ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں آج رات رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نماز تہجد ملاحظہ کروں گا۔آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دو ہلکی سی رکعتیں پڑھیں،پھر دو رکعتیں بہت ہی لمبی پڑھیں،پھر دو رکعتیں پڑھیں جو پہلی دو سے قدرے مختصر تھیں،پھر دو رکعتیں ان سے کم لمبی پڑھیں،پھر دو رکعتیں ان سے کم لمبی پڑھیں،پھر آپ نے وتر پڑھا،یہ تیرہ رکعتیں ہوئیں۔رواہ مسلم و مالک و ابوداؤد۔ امام مسلم ؒ نے زید ؓ کا یہ قول:’’آپ نے رکعتیں پڑھیں اور وہ پہلی دو سے قدرے مختصر تھیں۔‘‘ چار مرتبہ ذکر کیا ہے،اور صحیح مسلم میں اور افراد مسلم میں کتاب الحمیدی اور موطا مالک،سنن ابی داؤد اور جامع الاصول میں اسی طرح مذکور ہے۔