Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1203 (مشکوۃ المصابیح)
[1203] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (1327) [والترمذي فی الشمائل: 321]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَتْ قِرَاءَةُ النَّبِيِّ ﷺ عَلَی قَدْرِ مَا يَسْمَعُہُ مَنْ فِي الْحُجْرَةِ وَہُوَ فِي الْبَيْتِ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس قدر بلند آواز سے قراءت کرتے تھے کہ آپ گھر کے اندر قراءت کرتے تو صحن میں موجود شخص آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراءت سن سکتا تھا۔اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔