Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1207 (مشکوۃ المصابیح)
[1207] متفق علیہ، رواہ البخاري (1132) و مسلم (131 / 741)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ: أَيُّ الْعَمَلِ كَانَ أَحَبَّ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ؟ قَالَتْ: الدَّائِمُ قُلْتُ: فَأَيُّ حِينَ كَانَ يَقُومُ مِنَ اللَّيْلِ؟ قَالَتْ: كَانَ يَقُومُ إِذا سمع الصَّارِخ
مسروق ؒ بیان کرتے ہیں،میں نے عائشہ ؓ سے دریافت کیا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل کون سا تھا؟ انہوں نے فرمایا: جس پر دوام ہو۔میں نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے کس وقت تہجد پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: جب آپ مرغ کی آواز سنتے تب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تہجد پڑھا کرتے تھے۔متفق علیہ۔