Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1213 (مشکوۃ المصابیح)

[1213] رواہ البخاري (1154)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَنْ تَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ فَقَالَ: لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَسُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ وَلَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَاللہُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہِ ثُمَّ قَالَ: رَبِّ اغْفِرْ لِي أَوْ قَالَ: ثمَّ دَعَا استيجيب لَہُ فَإِنْ تَوَضَّأَ وَصَلَّی قُبِلَتْ صَلَاتُہُ رَوَاہُ البُخَارِيّ

عبادہ بن صامت ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص رات کو اٹھ کر یہ دعا پڑھے:’’اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،وہ یکتا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں،اسی کے لیے بادشاہت ہے،اور ہر قسم کی حمد اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے،اللہ پاک ہے،حمد اللہ ہی کے لیے ہے،اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،اللہ بہت بڑا ہے،گناہ سے بچنا اور نیکی کرنا محض اللہ کی توفیق سے ممکن ہے،پھر وہ یہ کہے: میرے رب مجھے بخش دے۔‘‘ یا فرمایا:’’پھر اس نے دعا کی تو اس کی دعا قبول کی جاتی ہے،اگر وہ وضو کرے اور نماز پڑھے تو اس کی نماز قبول کی جاتی ہے۔‘‘ رواہ البخاری۔