Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1223 (مشکوۃ المصابیح)
[1223] متفق علیہ، رواہ البخاري (1145) و مسلم (168/ 758، والروایۃ الثانیۃ 172، 171 / 758)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: يَنْزِلُ رَبُّنَا تَبَارَكَ وَتَعَالَی كُلَّ لَيْلَةٍ إِلَی السَّمَاءِ الدُّنْيَا حِينَ يَبْقَی ثُلُثُ اللَّيْلِ الْآخِرُ يَقُولُ: مَنْ يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَہُ؟ مَنْ يَسْأَلُنِي فَأُعْطِيَہُ؟ مَنْ يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَہُ؟ وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: ثُمَّ يَبْسُطُ يَدَيْہِ وَيَقُولُ: ((مَنْ يُقْرِضُ غَيْرَ عَدُومٍ وَلَا ظَلُومٍ؟ حَتَّی ينفجر الْفجْر))
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ہر رات جب آخری تہائی رات باقی رہ جاتی ہے تو ہمارا رب تبارک و تعالیٰ آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے،اور پوچھتا ہے: کوئی ہے جو مجھ سے دعا کرے،میں اس کی دعا قبول کروں،کوئی ہے جو مجھ سے مانگے،میں اسے عطا کروں اور کوئی ہے جو مجھ سے مغفرت طلب کرے تو میں اسے بخش دوں۔‘‘ متفق علیہ۔اور مسلم کی روایت میں ہے:’’پھر وہ اپنے دونوں ہاتھ پھیلا کر فرماتا ہے: کوئی ہے جو عطا کرنے والے سخی اور انصاف کرنے والے کو قرض عطا کرے (یہ سلسلہ جاری رہتا ہے) حتیٰ کہ فجر طلوع ہو جاتی ہے۔‘‘