Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1225 (مشکوۃ المصابیح)
[1225] متفق علیہ، رواہ البخاري (1131) و مسلم (189/ 1159)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَحَبُّ الصَّلَاةِ إِلَی اللہِ صَلَاةُ دَاوُدَ وَأَحَبُّ الصِّيَامِ إِلَی اللہِ صِيَامُ دَاوُدَ كَانَ يَنَامُ نِصْفَ اللَّيْلِ وَيَقُومُ ثُلُثَہُ وَيَنَامُ سُدُسَہُ وَيَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا))
عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’داؤد ؑ کی نماز اور داؤد ؑ کا روزہ اللہ کو انتہائی محبوب ہے،آپ نصف شب سوتے اور تہائی رات قیام کرتے تھے پھر رات کا چھٹا حصہ سوتے تھے اور ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن افطار کرتے (یعنی چھوڑتے) تھے۔‘‘ متفق علیہ۔