Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1226 (مشکوۃ المصابیح)

[1226] متفق علیہ، رواہ البخاري (1146) و مسلم (129/ 739)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ: كَانَ تَعْنِي رَسُولَ اللہِ ﷺ يَنَامُ أَوَّلَ اللَّيْلِ وَيُحْيِي آخِرَہُ ثُمَّ إِنْ كَانَتْ لَہُ حَاجَةٌ إِلَی أَہْلِہِ قَضَی حَاجَتَہُ ثُمَّ يَنَامُ فَإِنْ كَانَ عِنْدَ النداء الأول جنبا وثب فَأَفَاضَ عَلَيْہِ الماس وَإِنْ لَمْ يَكُنْ جُنُبًا تَوَضَّأَ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ صلی رَكْعَتَيْنِ

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رات کا ابتدائی حصہ سوتے اور آخری حصہ (تہجد پڑھتے ہوئے) جاگتے تھے،پھر اگر آپ نے تعلق زن و شو قائم کرنا ہوتا تو قائم کرتے،پھر سو جاتے،اگر آپ اذان اول کے وقت جنبی ہوتے تو آپ جلدی سے غسل فرماتے اور اگر جنبی نہ ہوتے تو نماز کے لیے وضو کرتے،پھر دو رکعتیں پڑھتے۔متفق علیہ۔