Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1230 (مشکوۃ المصابیح)

[1230] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (1308) والنسائي (3/ 205ح 1611) [و صححہ ابن خزیمۃ (1148) و ابن حبان (646) والحاکم علٰی شرط مسلم (1/ 309) ووافقہ الذہبي۔ ]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((رَحِمَ اللہُ رَجُلًا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ فَصَلَّی وَأَيْقَظَ امْرَأَتَہُ فَصَلَّتْ فَإِنْ أَبَتْ نَضَحَ فِي وَجْہِہَا الْمَاءَ. رَحِمَ اللہُ امْرَأَةً قَامَتْ مِنَ اللَّيْلِ فَصَلَّتْ وَأَيْقَظَتْ زَوْجَہَا فَصَلَّی فَإِنْ أَبَی نَضَحَتْ فِي وَجْہِہِ المَاء)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ اس بندے پر رحم فرمائے جو رات اٹھ کر تہجد پڑھے،اپنی اہلیہ کو جگائے اور وہ نماز پڑھے،لیکن اگر وہ انکار کرے تو اس کے چہرے پر پانی چھڑکے۔اللہ اس عورت پر رحم فرمائے جو رات کو اٹھ کر تہجد پڑھے،اپنے خاوند کو اٹھائے اور وہ نماز پڑھے،لیکن اگر وہ انکار کرے تو وہ اس کے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و النسائی۔