Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1232 (مشکوۃ المصابیح)

[1232] سندہ ضعیف، رواہ البیھقي في شعب الإیمان (3892) [و أحمد (5/ 343) وانظر الحدیث الآتي: 1233] ٭ عبد الرحمٰن بن إسحاق الکوفي ضعیف و للحدیث شواھد ضعیفۃ و انظر تخریج الحدیث السابق (1232) فائدۃ: و روی الحاکم (1/ 321 ح1200) من حدیث عبد اللہ بن عمر رضي اللہ عنہ مرفوعًا: ’’ان فی الجنۃ غرفًا یری ظاھرھا من باطنھا و باطنھا من ظاھرھا۔ ۔ ۔ لمن أطاب الکلام و أطعم الطعام و بات قائمًا و الناس نیام‘‘ و سندہ حسن و صححہ الحاکم علٰی شرط مسلم ووافقہ الذہبي۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ فِي الْجَنَّةِ غُرَفًا يُرَی ظَاہِرُہَا مِنْ بَاطِنِہَا وَبَاطِنُہَا مِنْ ظَاہِرِہَا أَعَدَّہَا اللہُ لِمَنْ أَلَانَ الْكَلَامَ وَأَطْعَمَ الطَّعَامَ وَتَابَعَ الصِّيَامَ وَصَلَّی بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نيام)) . رَوَاہُ الْبَيْہَقِيّ فِي شعب الْإِيمَان

ابومالک اشعری ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جنت میں کچھ ایسے کمرے ہیں (جو اس قدر شفاف ہیں) کہ ان کا ظاہر ان کے باطن سے اور ان کا باطن ان کے ظاہر سے نظر آتا ہو گا،اللہ نے انہیں ایسے لوگوں کے لیے تیار کیا ہے جو نرم گفتگو کرتے ہیں،کھانا کھلاتے ہیں،کثرت سے (نفل) روزے رکھتے ہیں اور نماز تہجد پڑھتے ہیں جبکہ لوگ سو رہے ہوتے ہیں۔‘‘ بیہقی فی شعب الایمان۔ضعیف۔