Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1245 (مشکوۃ المصابیح)

[1245] متفق علیہ، رواہ البخاري (212) و مسلم (222/ 786)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا نَعَسَ أَحَدُكُمْ وَہُوَ يُصَلِّي فَلْيَرْقُدْ حَتَّی يَذْہَبَ عَنْہُ النَّوْمُ فَإِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا صَلَّی وَہُوَ نَاعِسٌ لَا يدْرِي لَعَلَّہ يسْتَغْفر فيسب نَفسہ))

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کسی کو نماز پڑھتے ہوئے اونگھ آئے تو وہ سو جائے یہاں تک کہ نیند پوری ہو جائے،کیونکہ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھتے ہوئے اونگھ رہا ہو تو اسے پتہ نہیں ہوتا کہ وہ مغفرت طلب کر رہا ہے یا اپنے لیے بددعا کر رہا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔