Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1247 (مشکوۃ المصابیح)

[1247] رواہ مسلم (142/ 747)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عمر رَضِي اللہ ع نہ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ نَامَ عَنْ حِزْبِہِ أَوْ عَنْ شَيْءٍ مِنْہُ فَقَرَأَہُ فِيمَا بَيْنَ صَلَاةِ الْفَجْرِ وَصَلَاةِ الظُّہْرِ كُتِبَ لَہُ كَأَنَّمَا قَرَأَہُ مِنَ اللَّيْل)) . رَوَاہُ مُسلم

عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص رات کو اپنا وظیفہ یا اس کا کچھ حصہ نہ کر سکے تو پھر اگر وہ نماز فجر اور نماز ظہر کے درمیان وہی وظیفہ کر لے تو اس کے لیے اتنا ہی ثواب لکھ دیا جاتا ہے گویا اس نے اسے رات کے وقت کیا ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔