Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1249 (مشکوۃ المصابیح)

[1249] رواہ البخاري (1116)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عمرَان بن حُصَيْن: أَنَّہُ سَأَلَ النَّبِيَّ ﷺ عَنْ صَلَاةِ الرَّجُلِ قَاعِدًا. قَالَ: ((إِنْ صَلَّی قَائِمًا فَہُوَ أَفْضَلُ وَمَنْ صَلَّی قَاعِدًا فَلَہُ نِصْفُ أَجْرِ الْقَائِمِ وَمَنْ صَلَّی نَائِمًا فَلَہُ نصف أجل الْقَاعِد)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ

عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیٹھ کر نماز پڑھنے والے شخص کے بارے میں نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دریافت کیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اگر وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھتا تو وہ بہتر ہے،اور جو شخص بیٹھ کر نماز پڑھے تو اس کے لیے کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے سے نصف اجر ہے،اور جو شخص لیٹ کر نماز پڑھے تو اس کے لیے بیٹھ کر نماز پڑھنے والے سے نصف اجر ہے۔‘‘ رواہ البخاری۔