Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1254 (مشکوۃ المصابیح)

[1254] متفق علیہ، رواہ البخاري (990) و مسلم (749/145)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَی مَثْنَی فَإِذَا خَشِيَ أَحَدُكُمُ الصُّبْحَ صَلَّی رَكْعَةً وَاحِدَة توتر لَہُ مَا قد صلی))

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: رات کی نماز دو دو رکعت ہے،جب تم میں سے کسی کو صبح ہو جانے کا اندیشہ ہو تو وہ ایک رکعت پڑھ لے تو وہ اس کی نماز کو وتر (طاق) بنا دے گی۔‘‘ متفق علیہ۔