Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1264 (مشکوۃ المصابیح)

[1264] سندہ صحیح، رواہ أبو داود (1362) [و صححہ ابن الملقن في تحفۃ المحتاج: 445]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عبد اللہ بن أبي قيس قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ: بِكَمْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُوتِرُ؟ قَالَتْ: كَانَ يُوتِرُ بِأَرْبَعٍ وَثَلَاثٍ وَسِتٍّ وَثَلَاثٍ وَثَمَانٍ وَثَلَاثٍ وَعَشْرٍ وَثَلَاثٍ وَلَمْ يَكُنْ يُوتِرُ بِأَنْقَصَ مِنْ سَبْعٍ وَلَا بِأَكْثَرَ مِنْ ثَلَاث عشرَة. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

عبداللہ بن ابی قیس ؒ بیان کرتے ہیں،میں نے عائشہ ؓ سے دریافت کیا،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کتنی رکعتیں وتر پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: چار اور تین (سات)،چھ اور تین (نو)،آٹھ اور تین (گیارہ) اور دس اور تین (تیرہ) رکعت وتر پڑھا کرتے تھے،آپ سات سے کم اور تیرہ سے زیادہ رکعتیں نہیں پڑھا کرتے تھے۔صحیح،رواہ ابوداؤد۔