Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1265 (مشکوۃ المصابیح)
[1265] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (1422) والنسائي(238/3، 239 ح 1711۔ 1714) و ابن ماجہ (1190) [و صححہ الحاکم علٰی شرط الشیخین (302/1) ووافقہ الذہبي۔ ]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((الْوَتْرُ حَقٌّ عَلَی كُلِّ مُسْلِمٍ فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِخَمْسٍ فَلْيَفْعَلْ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِثَلَاثٍ فَلْيَفْعَلْ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِوَاحِدَةٍ فَلْيَفْعَلْ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ وَابْن مَاجَہ
ابوایوب ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’وتر ہر مسلمان پر واجب ہے،جسے پسند ہو کہ وہ پانچ وتر پڑھے تو وہ پانچ پڑھے،جو تین پڑھنا پسند کرے تو وہ تین پڑھے اور جسے ایک وتر پڑھنا پسند ہو تو وہ ایک پڑھے۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ۔