Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1276 (مشکوۃ المصابیح)
[1276] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (1427) والترمذي (3566 و قال: حسن غریب۔) والنسائي (3/ 248، 249 ح 1748) و ابن ماجہ (1179)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَقُولُ فِي آخِرِ وَتْرِہِ: ((اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِرِضَاكَ من سخطك وبمعافاتك من عُقُوبَتك وَأَعُوذ بك مِنْكَ لَا أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَی نَفْسِكَ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ
علی ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر کے آخر پر یہ دعا کیا کرتے تھے:’’اے اللہ! میں تیری رضا کے ذریعے تیری ناراضی سے،تیرے درگزر کے ذریعے تیری سزا سے پناہ چاہتا ہوں،میں تجھ سے تیری پناہ چاہتا ہوں،جیسے تو نے اپنی ذات کی ثنا فرمائی ہے ویسے میں کوشش کے باوجود تیری ثنا بیان نہیں کر سکتا۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد و الترمذی و النسائی و ابن ماجہ۔