Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1296 (مشکوۃ المصابیح)
[1296] رواہ مسلم (174 / 759)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: (كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَرْغَبُ فِي قِيَامِ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَأْمُرَہُمْ فِيہِ بِعَزِيمَةٍ فَيَقُولُ: ((مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ. فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللہِ ﷺ والمر عَلَی ذَلِكَ ثُمَّ كَانَ الْأَمْرُ عَلَی ذَلِكَ فِي خِلَافَةِ أَبِي بَكْرٍ وَصَدْرًا مِنْ خِلَافَةِ عمر علی ذَلِك)) . رَوَاہُ مُسلم
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئی قطعی حکم دیے بغیر قیام رمضان کی ترغیب دیا کرتے تھے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے:’’جو شخص ایمان اور ثواب کی نیت سے رمضان کا قیام کرے تو اس کے سابقہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔‘‘ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وفات پائی تو معاملہ اسی طرح تھا،پھر ابوبکر ؓ اور عمر ؓ کی خلافت کے شروع میں معاملہ اسی طرح تھا۔رواہ مسلم۔