Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1306 (مشکوۃ المصابیح)

[1306] إسنادہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ (1390) ٭ الضحاک بن أعین: مجھول و کذا الزبیر بن مسلم و عبد الرحمٰن بن عرزب مجھولان و ابن لھیعۃ و الولید بن مسلم مدلسان و عنعنا فالسند مظلم۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ: ((إِنَّ اللہَ تَعَالَی لَيَطَّلِعُ فِي لَيْلَةِ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ فَيَغْفِرُ لِجَمِيعِ خَلْقِہِ إِلَّا لِمُشْرِكٍ أَوْ مُشَاحِنٍ)) . رَوَاہُ ابْن مَاجَہ

ابوموسیٰ اشعری ؓ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ نصف شعبان کی رات اپنے بندوں پر خصوصی طور پر متوجہ ہوتا ہے اور وہ مشرک یا کینہ پرور کے سوا اپنی تمام مخلوق کو بخش دیتا ہے۔‘‘ ضعیف۔