Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1312 (مشکوۃ المصابیح)

[1312] رواہ مسلم (748/143)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ أَنَّہُ رَأَی قَوْمًا يُصَلُّونَ مِنَ الضُّحَی فَقَالَ: لَقَدْ عَلِمُوا أَنَّ الصَّلَاةَ فِي غَيْرِ ہَذِہِ السَّاعَةِ أَفْضَلُ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ حِينَ تَرْمَضُ الْفِصَالُ)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ

زید بن ارقم ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کچھ لوگوں کو نماز چاشت پڑھتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے فرمایا: انہیں علم ہے کہ اس وقت کے علاوہ نماز (چاشت) پڑھنا افضل ہے،کیونکہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’نماز اوابین کا وقت وہ ہے جب اونٹ کے بچے کے پاؤں (شدت حرارت سے ریت گرم ہو جانے کی وجہ سے) گرمی محسوس کریں۔‘‘ رواہ مسلم۔