Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1315 (مشکوۃ المصابیح)
[1315] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (5242) [و صححہ ابن خزیمۃ (1226) و ابن حبان (633، 811)]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن بُرَيْدَة قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((فِي الْإِنْسَانِ ثَلَاثُمِائَةٍ وَسِتُّونَ مَفْصِلًا فَعَلَيْہِ أَنْ يَتَصَدَّقَ عَنْ كُلِّ مَفْصِلٍ مِنْہُ بِصَدَقَةٍ)) قَالُوا: وَمَنْ يُطِيقُ ذَلِكَ يَا نَبِيَّ اللہِ؟ قَالَ: ((النُّخَاعَةُ فِي الْمَسْجِدِ تَدْفِنُہَا وَالشَّيْءُ تُنَحِّيہِ عَنِ الطَّرِيقِ فَإِنْ لَمْ تَجِدْ فَرَكْعَتَا الضُّحَی تُجْزِئُكَ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ
بریدہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’انسان میں تین سو ساٹھ جوڑ ہیں،اور ہر جوڑ کے بدلے صدقہ کرنا اس پر لازم ہے۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا،اللہ کے نبی اتنی طاقت کون رکھتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’مسجد سے بلغم کو صاف کر دینا،راستہ سے کسی تکلیف کو دور کر دینا (صدقہ ہے)،پس اگر تو نہ پائے تو چاشت کی دو رکعتیں تیرے لیے کافی ہیں۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔