Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1347 (مشکوۃ المصابیح)

[1347] متفق علیہ، رواہ البخاري (1082) و مسلم (694/16)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: صَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ بمنی رَكْعَتَيْنِ وَأَبُو بَكْرٍ بَعْدَہُ وَعُمَرُ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ وَعُثْمَانُ صَدَرًا مِنْ خِلَافَتِہِ ثُمَّ إِنَّ عُثْمَانَ صَلَّی بَعْدُ أَرْبَعًا فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا صَلَّی مَعَ الْإِمَامِ صَلَّی أَرْبَعًا وَإِذَا صلاہَا وَحدہ صلی رَكْعَتَيْنِ

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے منیٰ میں دو رکعتیں (یعنی نماز قصر) پڑھیں۔آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بعد ابوبکر ؓ،ابوبکر ؓ کے بعد عمر ؓ اور عثمان ؓ نے اپنی خلافت کے ابتدائی سالوں میں دو رکعتیں ہی پڑھیں۔پھر اس کے بعد عثمان ؓ نے چار رکعتیں پڑھیں۔جب ابن عمر ؓ امام کے ساتھ نماز پڑھتے تو آپ چار رکعتیں (مکمل نماز) پڑھتے اور جب اکیلے پڑھتے تو پھر دو رکعتیں پڑھتے تھے۔متفق علیہ۔