Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1348 (مشکوۃ المصابیح)
[1348] متفق علیہ، رواہ البخاري (350) و مسلم (685/1)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ ہَاجَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَفُرِضَتْ أَرْبَعًا وَتُرِكَتْ صَلَاةُ السَّفَرِ عَلَی الْفَرِيضَةِ الْأُولَی. قَالَ الزُّہْرِيُّ: قُلْتُ لِعُرْوَةَ: مَا بَال عَائِشَة تتمّ؟ قَالَ: تأولت كَمَا تَأَول عُثْمَان
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،شروع میں نماز دو رکعتیں فرض کی گئی تھی۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہجرت کی تو دو سے چار رکعتیں فرض کر دی گئی۔اور نماز سفر کو پہلی حالت فرضیت پر برقرار رکھا گیا۔زہری ؒ بیان کرتے ہیں،میں نے عروہ ؒ سے کہا،عائشہ ؓ کو کیا ہوا کہ وہ پوری پڑھتی ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بھی عثمان ؓ کی طرح تاویل کی ہے۔متفق علیہ۔