Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1357 (مشکوۃ المصابیح)
[1357] متفق علیہ، رواہ البخاري (925) و مسلم (852/15)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لَا يُوَافِقُہَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللہَ فِيہَا خَيْرًا إِلَّا أعطَاہُ إِيَّاہ. وَزَاد مُسلم: ((وَہِيَ سَاعَةٌ خَفِيفَةٌ)) . وَفِي رِوَايَةِ لَہُمَا قَالَ: ((إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لَا يُوَافِقُہَا مُسْلِمٌ قَائِم يُصَلِّي يسْأَل لالہ يخرا إِلَّا أعطَاہُ إِيَّاہ))
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی ہے کہ جب کوئی مسلمان بندہ اس گھڑی میں اللہ سے کوئی خیر طلب کرتا ہے تو اللہ اسے وہی چیز عطا فرما دیتا ہے۔‘‘ امام مسلم ؒ نے اضافہ نقل کیا ہے فرمایا:’’وہ مختصر گھڑی ہے۔‘‘ صحیحین کی روایت میں ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جمعہ میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ جب مسلمان ٹھیک اس گھڑی میں نماز کے دوران یا نماز کی جگہ نماز کے انتظار میں بیٹھ کر اللہ سے کوئی خیر طلب کرتا ہے تو اللہ اسے وہی چیز عطا کر دیتا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔