Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1362 (مشکوۃ المصابیح)
[1362] سندہ ضعیف، رواہ أحمد (298/2، 299 ح 7959، 7960) والترمذي (519/2) ٭ فیہ موسی بن عبیدۃ ضعیف و للحدیث شواھد منھا الشاھد الموقوف عند الحاکم (519/2) و صححہ علٰی شرط الشیخین ووافقہ الذہبي و سندہ ضعیف، فیہ یونس بن عبید مدلس و عنعن۔ ]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((الْيَوْمُ الْمَوْعُودُ يَوْمُ الْقِيَامَةِ وَالْيَوْمُ الْمَشْہُودُ يَوْمُ عَرَفَةَ وَالشَّاہِدُ يَوْمُ الْجُمُعَةِ وَمَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ وَلَا غَرَبَتْ عَلَی يَوْمٍ أَفْضَلَ مِنْہُ فِيہِ سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُہَا عَبْدٌ مُؤْمِنٌ يَدْعُو اللہَ بِخَيْرٍ إِلَّا اسْتَجَابَ اللہُ لَہُ وَلَا يَسْتَعِيذُ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا أَعَاذَہُ مِنْہُ)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا يُعْرَفُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ مُوسَی بْنِ عُبَيْدَةَ وَہُوَ يضعف
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’یوم موعود سے یوم قیامت،یوم مشہود سے یوم عرفہ اور شاہد سے جمعہ کا دن مراد ہے۔وہ تمام ایام سے افضل ہے۔اس میں اللہ سے کوئی خیر طلب کرتا ہے تو اللہ اس کی دعا کو قبول فرماتا ہے۔اور وہ (بندہ مؤمن) جس چیز سے پناہ طلب کرتا ہے تو وہ اسے اس سے پناہ دے دیتا ہے۔‘‘ احمد،ترمذی اور امام ترمذی نے کہا: یہ حدیث غریب ہے۔اور یہ صرف موسی بن عبیدہ کے واسطہ سے معروف ہے،جبکہ وہ ضعیف ہے۔ضعیف۔