Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1363 (مشکوۃ المصابیح)
[1363] إسنادہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ (1084) ٭ فیہ عبد اللہ بن محمد بن عقیل: ضعیف۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَبِي لُبَابَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُنْذِرِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ ﷺ: إِنَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ سَيِّدُ الْأَيَّامِ وَأَعْظَمُہَا عِنْدَ اللہِ وَہُوَ أَعْظَمُ عِنْدَ اللہِ مِنْ يَوْمِ الْأَضْحَی وَيَوْمِ الْفِطْرِ فِيہِ خَمْسُ خِلَالٍ: خَلَقَ اللہُ فِيہِ آدَمَ وَأَہْبَطَ اللہُ فِيہِ آدَمُ إِلَی الْأَرْضِ وَفِيہِ تَوَفَّی اللہُ آدَمَ وَفِيہِ سَاعَةٌ لَا يَسْأَلُ الْعَبْدُ فِيہَا شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاہُ مَا لَمْ يَسْأَلْ حَرَامًا وَفِيہِ تَقُومُ السَّاعَةُ مَا مِنْ مَلَكٍ مُقَرَّبٍ وَلَا سَمَاءٍ وَلَا أَرْضٍ وَلَا رِيَاحٍ وَلَا جِبَالٍ وَلَا بَحْرٍ إِلَّا ہُوَ مُشْفِقٌ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ . رَوَاہُ ابْن مَاجَہ
ابولبابہ بن عبدالمنذ ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’بے شک جمعہ کے دن اللہ کے ہاں سیدالایام اور باقی ایام سے عظیم تر ہے۔وہ اللہ کے ہاں یوم الاضحی اور یوم الفطر سے بھی عظیم تر ہے۔اس کو پانچ خصوصیات حاصل ہیں: اللہ نے آدم ؑ کو اسی روز تخلیق فرمایا،اللہ نے اسی روز آدم ؑ کو زمین پر اتارا،اللہ نے اسی روز آدم ؑ کو وفات دی،اس میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ اس میں بندہ جو بھی حلال چیز طلب کرتا ہے۔وہ اسے مل جاتی ہے۔اور اسی روز قیامت قائم ہو گی،مقرب فرشتے،آسمان و زمین،ہوا،پہاڑ اور سمندر جمعہ کے دن سے خائف رہتے ہیں۔‘‘ ضعیف۔