Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1407 (مشکوۃ المصابیح)
[1407] رواہ مسلم (43/ 867)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا خَطَبَ احْمَرَّتْ عَيْنَاہُ وَعَلَا صَوْتُہُ وَاشْتَدَّ غَضَبُہُ حَتَّی كَأَنَّہُ مُنْذِرُ جَيش يقولك: ((صَبَّحَكُمْ وَمَسَّاكُمْ)) وَيَقُولُ: ((بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَہَاتَيْنِ)) . وَيَقْرُنُ بَيْنَ إِصْبَعَيْہِ السَّبَابَةِ وَالْوُسْطَی. رَوَاہُ مُسْلِمٌ
جابر ؓ بیان کرتے ہیں،جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرماتے تو آپ کی آنکھیں سرخ ہو جاتیں،آواز بلند ہو جاتی اور غصہ شدید ہو جاتا،حتیٰ کہ یہ کیفیت ہو جاتی گویا آپ کسی حملہ آور لشکر سے آگاہ کرتے ہوئے فرما رہے ہوں:’’وہ صبح یا شام تم پر حملہ آور ہونے والا ہے۔‘‘ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے:’’مجھے (ایسے وقت میں) مبعوث کیا گیا ہے کہ میں اور قیامت اس طرح ہیں۔‘‘ آپ درمیانی انگی اور انگشت شہادت کو باہم ملاتے۔رواہ مسلم۔