Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1435 (مشکوۃ المصابیح)
[1435] متفق علیہ، رواہ البخاري (968) و مسلم (1961/7)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: خَطَبَنَا النَّبِيُّ ﷺ يَوْمَ النَّحْرِ فَقَالَ: ((إِنَّ أَوَّلَ مَا نَبْدَأُ بِہِ فِي يَوْمِنَا ہَذَا أَنْ نُصَلِّيَ ثُمَّ نَرْجِعَ فَنَنْحَرَ فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَقَدْ أَصَابَ سُنَّتَنَا وَمَنْ ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ نُصَلِّيَ فَإِنَّمَا ہُوَ شَاةُ لَحْمٍ عَجَّلَہُ لِأَہْلِہِ لَيْسَ مِنَ النُّسُكِ فِي شَيْءٍ))
براء بن عازب ؓ بیان کرتے ہیں،قربانی کے دن نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں خطاب کیا تو فرمایا:’’آج کے دن ہم پہلے نماز پڑھیں گے پھر واپس جا کر قربانی کریں گے۔جس نے ایسے کیا تو اس نے سنت کے مطابق کیا،اور جس نے ہمارے نماز پڑھنے سے پہلے قربانی کر لی تو وہ گوشت کی بکری ہے (محض گوشت کھانے کے لیے ذبح کی گئی ہے) اس نے اپنے اہل و عیال کے لیے جلدی ذبح کر لی،اس میں قربانی کا کوئی ثواب نہیں۔‘‘ متفق علیہ۔