Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1462 (مشکوۃ المصابیح)
[1462] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (2790) و الترمذي (1495 وقال: غریب) ٭ شریک القاضي و الحکم بن عتیبۃ مدلسان و عنعنا وأبو الحسناء مجھول وھو غیر الذي ذکرہ الحاکم فی المستدرک (229/4۔ 230) ووافقہ الذھبي (!)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ حَنَشٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللہُ عَنْہُ يُضَحِّي بِكَبْشَيْنِ فَقُلْتُ لَہُ: مَا ہَذَا؟ فَقَالَ: (إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَوْصَانِي أَنْ أُضَحِّيَ عَنْہُ فَأَنَا أُضَحِّي عَنْہُ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَرَوَی التِّرْمِذِيُّ نَحْوَہُ
حنش ؒ بیان کرتے ہیں،میں نے علی ؓ کو دو مینڈھے ذبح کرتے ہوئے دیکھا تو میں نے ان سے دریافت کیا،یہ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم فرمایا تھا کہ میں ان کی طرف سے قربانی کروں،سو میں ان کی طرف سے قربانی کرتا ہوں۔ابوداؤد۔اور امام ترمذی ؒ نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے۔ضعیف۔